پاکستان میں کرونا کی نئی لہر،شہری حد درجہ احتیاط، ایس او پیز پر عمل کریں

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے، کرونا کی نئی لہر شروع ہونے کے بعد پنجاب کے سات اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے

ان سات اضلاع میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز،پارک بند رہیں گے، مارکیٹس بھی شام چھ بجے بند ہو جائیں گی، جبکہ لاک ڈاؤں والے علاقوں میں ضروری دکانوں کے علاوہ سب کچھ بند ہو گا

کورونا وائرس کے باعث داتا دربار سمیت تمام مزاروں کو 15 اپریل تک بند کر دیا گیا ہے،.محکمہ اوقاف کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشے کے بنا پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ داتا دربار کی مسجد نماز کے اوقات میں کھولی جائے گی اور نماز کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

پاکپتن میں کوروناکیسز میں اضافہ کے بعد دربار بابا فرید زائرین کے لیے بند کر دیا گیا،اوقاف حکام نے دربار کے داخلی راستوں کو بھی زائرین کےلیے بند کردیا،15اپریل تک دربار پر زائرین کو حاضری دینے کی اجازت نہیں ہو گی،دربار بابا فرید کی مسجد میں ایس او پیز کے تحت پانچ وقت کی نماز ادا کی جائے گی،

کرونا کی نئی لہر آنے کے بعد شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کہ شہری ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ برقرارکھیں،شہری غیر ضروری سفرسے گریزکریں اورہاتھوں کوصابن سے دھوتے رہیں،

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آ چکی ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوبارہ سے سخت پابندیاں نافذ کرتے ہوئے تمام مارکیٹوں کو شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے کچھ شہروں میں کورونا وائرس، خصوصاً برطانوی قسم دوبارہ تفتشیش ناک حد تک پھیل رہی ہے۔

Leave a reply