باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل آمد ہوئی ہے
حمزہ شہباز نے اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیاسی امور پر گفتگو کی، حمزہ شہباز نے اپنے والد سے سینیٹ کے الیکشن، ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات، پی ڈی ایم تحریک کے حوالہ سے بات چیت کی
شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو آئندہ تحریک اور لائحہ عمل کے لئے اہم ہدایات دیں، شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اس پی ڈی ایم جو فیصلے کرے گی ن لیگ ان کی پابند ہو گی، حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو بلاول کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور ٹیلی فونک گفتگو بارے بھی آگاہ کیا اور بلاول کا پیغام بھی پہنچایا
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مریم صفدر کا ہوا، ن لیگ ارکان نے کل گیلانی کو ووٹ نہیں ڈالا، خراب کردیا،ن لیگ کا اندرونی انتشار کہ گدی نشین کون ہوگا، مریم نواز کے جلسے، استعفے، دھمکیاں، سینیٹ الیکشن سب ناکام ہوگیا، لانگ مارچ اب حمزہ شہباز اور مریم صفدر کے درمیان ہوگا،
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے