چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقاتوں میں بڑی یقین دہانی کروا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیاصادق سنجرانی، مرزا آفریدی، اعظم سواتی ظہرانے میں شریک ہوئے،حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز بھی ظہرانے میں شریک ہوئے
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ کل کا جوش و جذبہ قابل دید تھا، لوگ ایک ایک ووٹ کاؤنٹ کر رہے تھے،سب کو ساتھ لے کر پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے، سب کو برابری کا موقع دوں گا، ڈپٹی چیئرمین بھی سابق فاٹا سے آیا،وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، الیکشن میں مسلم لیگ ق، جی ڈی اے، ایم کیو ایم کا بھی شکر گزار ہوں ، ان ممبران سینیٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھے ووٹ دیا، غیر جانبدار ہوکر سب کو ساتھ لےکر چلیں گے،
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز کا اسی طرح سامنا کریں گے جیسے سینیٹ میں کیا، ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ، وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر ان کے مشکور ہیں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں تمام اتحادیوں کی سپورٹ پر ان کا مشکورہوں،ایک بڑی کوشش تھی جس کے لیے دن رات محنت کی گئی ،
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کی نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں اراکین سندھ اسمبلی نے صادق سنجرانی اورمرزا خان کو چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا