چیئرمین سینیٹ انتخابات نتائج، اپوزیشن کے الزامات پر پریزائیڈنگ افسرکا اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پریزائیڈنگ افسرمظفرحسین شاہ نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کردیا
مظفر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی،پی ڈی ایم کے 7ارکان نے جان بوجھ کر7 ووٹ ضائع کیے ہیں،7 کے 7بیلٹ پیپر پر ایک ہی طرز پر اسٹیمپ لگے ہوئے تھے، عبدالحفیظ شیخ اور سندھ میں صدرالدین شاہ راشدی کے ووٹ اسی بنیاد پر مسترد کیے گئے تھے، 7ووٹ کی چوری اپوزیشن کے اپنے گھر سے ہوئی ہے،اب اپوزیشن خود تحقیقات کرے کہ وہ چوری کن ارکان نے کی ہے،میرے اوپر تنقید بلاوجہ ہے، ماضی میں صدر نے اسحاق ڈاراور سردار یعقوب ناصرکو بھی پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا تھا، اپوزیشن کو تفصیلی سن کر اپنا فیصلہ دیا،
قبل ازیں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اوپن بیلٹ پرالیکشن کیا جائے تا کہ کوئی اعتراض نہ ہو،عمران خان نےاعتماد ووٹ سےپہلےکہاتھاکہ اگرکوئی ساتھ نہیں دیتا تو میں چلا جاؤں گا،
دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کو شکست ہونے پر پی ڈی ایم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس پیر کو ہوگا،اجلاس میں نوازشریف، آصف علی زرداری وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، پی ڈی ایم اجلاس میں بلاول بھٹو ، مریم نواز، محمود خان اچکزئی شرکت کریں گےاجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب میں شکست کے بعدعملی پر مشاورت ہوگی،پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی،
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے جبکہ عدالت بھی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، عدالت میں پیر کو رٹ دائر کی جائے گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا