پنجاب کی بیٹیاں چار روز سے دن رات کھلے آسمان تلے لاہور کی سڑکوں پر،بزدار کو ہوش نہ آیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکر کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پراحتجاج جاری ہے،لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کے باعث جیل روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثرہے،لیڈی ہیلتھ ورکرز نے جیل روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا

مرکزی صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کہتی ہیں، سکیل اپ گریڈ ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو، ڈینگی، حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے لئے بھی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے اور کہنا ہے کہ لجب تک ہمارے مطالبات نہیں تسلیم کئے جاتے وہ دھرنہ جاری رکھیں گے۔

لیڈی ہیلتھ ورکر نے پنجاب اسمبلی، سول سیکرٹریٹ کے سامنے بھی احتجاج کیا اور کھلے آسمان تلے رات گزاری، خواتین سڑک پر راتیں گزار رہی ہیں لیکن بزدار سرکار ٹس سے مس نہ ہوئی، ڈاکٹر یاسمین راشد ابھی تک ملاقات کے لئے نہ گئیں نہ ہی کوئی حکومتی نمائندہ ملاقات یا مذاکرات کے لئے گیا

واضح رہے لیڈی ہیلتھ ورکرز مطالبات کی منظوری کیلئے 12 مارچ سے مظاہرے کررہی ہیں۔ مظاہرین میں پنجاب بھر سے آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں

Shares: