باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں یہ ایک ایسا وائرس ہے کہ کسی کو بچایا نہیں جا سکتا اس کے لئے صرف احتیاط کی ضرورت ہے

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کہ وفاق اپنا کام کر رہا ہے دیگر صوبے اپنا کام کر رہے ہیں لیکن ہمارے چیف منسٹر بہت توجہ کے ساتھ اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں روز مرہ کی بنیاد پر میٹنگ کر رہے ہیں ابھی 1500 کے لگ بھگ جو لوگ روڈ کے راستے سندھ میں داخل ہوئے ہیں ان سب کو مانیٹر کیا گیا اور اسکریننگ بھی کی گئی ابھی جو پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا ہے وہ مریض پوری طرح صحتمند ہے اس کی فیملی بھی ٹھیک ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا کے پیش نظر اسٹیڈیم میں سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں آنے والے شائقین کے لئے اسکریننگ کا عمل بھی ہو گا اور سینی ٹائزر بھی مہیا کئے جائیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں اس وائرس کا خاتمہ ہونا چاہئے

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ،

Shares: