وزیراعظم کے دورہ لاہور کے بعد بزدار ان ایکشن، ایسا حکم دے دیا کہ افسران کی دوڑیں لگ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کی لہر میں شدت آ رہی ہے۔شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا میں اضافہ ہو رہا ہے۔این سی او سی کے فیصلوں کی روشنی میں تجویز کئے گئے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انسداد کورونا ویکسین کی کسی بھی سنٹر بھی کمی نہ آنے دی جائے۔شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔احتیاط سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے اور اسی میں زندگی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اضلاع میں مانیٹر کریں، نہ صرف کرونا ایس او پیز بلکہ پنجاب میں مہنگائی کے خاتمے کے لئے بھی ،اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے متحرک ہوں اور کردار ادا کریں
ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان
سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”
مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا
اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟
پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1,824 نئے مریض سامنے آئے۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11,023 تک پہنچ گئی ہے۔24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 43 مریض انتقال کر گئے۔ پنجاب میں کورونا سے 5,894 اموات ہو چکی ہیں۔24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 17,127 ٹیسٹ کئے گئے۔پنجاب میں اب تک کورونا کے 3,583,075 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے،لاہور میں کل ایک دن میں 6166 مرد و خواتین کو ویکسینیشن لگائی گئی. آٹھ روز میں 35 ہزار 780 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگا دی گئی ہے.ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ شہری کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے خاصے مطمئن ہیں اور انتظامات پر تسلی بخش کا اظہار کر رہے ہیں. تمام محکمے ایکسپو سنٹر میں ساٹھ سال سے زائد سینئر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں. پارکنگ سے فیلڈ ہسپتال تک لانے کے لیے الیکٹریکل وہیکل، وہیل چیر، رجسٹریشن کے عمل تک کی بہترین سہولیات دی گئی ہیں.