پاکستان میں کرونا کی نئی لہر میں شدت، ایک روز میں 3 ہزار سے زائد نئے مریض رپورٹ

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 40اموات اور 3ہزار459 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 757 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6لاکھ 19 ہزار259ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد24ہزار592 ہے۔ 5 لاکھ 78 ہزار314 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار919افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار473، خیبر پختونخوا 2 ہزار196، اسلام آباد536، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد50 ہزار96، خیبرپختونخوا 77 ہزار972، سندھ 2 لاکھ 62 ہزار503، پنجاب میں ایک لاکھ 93 ہزار54، بلوچستان 19 ہزار290، آزاد کشمیر 11 ہزار377 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کرونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب کے 7 شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔مارکیٹس اور بازار 29 مارچ تک شام 5 بجے بند ہوں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔ تفریحی مقامات اور پارکس کو شام 6 بجے تالے لگ جائیں گے۔ سینما ہالز، تھیٹرز، میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز مکمل بند ہیں، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت ہوگی جن میں تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ریسٹورنٹس اور کیفے میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہے جبکہ میڈیکل سروسز، پٹرول پمپس، اشیا ضروریہ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں صرف 50 فیصد سٹاف بلانے کی اجازت ہے۔

Leave a reply