باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اختلافات بھلا کرعوام کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دی جائے،
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسپیکراسمبلی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کومسائل حل کرنے کا کہیں،اسپیکر اسمبلی کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے تجویز دے ووٹ کونوٹ سے بچانے اورمنصفانہ الیکشن کروانے کیلئےبھی تجاویزدیں،کمیٹیاں بنتی رہی ہیں کمیٹیوں کی رپورٹس آج بھی سردخانے میں پڑی ہیں،
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 10 رکنی سیاسی کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی میں پرویزخٹک،شاہ محمودقریشی،فوادچودھری،شیخ رشید شامل ہیں،شفقت محمود، عامر کیانی،سیف اللہ نیازی،شبلی فرازبھی سیاسی کمیٹی میں شامل ہیں،سیاسی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم سے ملاقات کرے گی،
کمیٹی انتخابی اصلاحات،نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن سے مذاکرات کرے گی،اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک پرویزخٹک اورشاہ محمود قریشی کے سپرد کر دیا گیا، اپوزیشن سے مذاکرات وفود کی صورت میں کئے جائیں گے، سیاسی کمیٹی تمام پارلیمانی و غیر پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کرے گی
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ان کے حال پر چھوڑ دیں،مہنگائی کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے،ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، پہلے بھی کہا تھا پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں، ڈھائی سال گزر گئے،اب سب کو پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی،مشکل معاشی حالات گزر چکے،تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی،








