ن لیگ کی اہم شخصیت بھی کرونا کا شکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بعد ن لیگی اہم شخصیت کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،عرفان صدیقی نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو قرنطینہ کر لیا.

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکاتھا،وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا،وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتاہے،کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگا رہے ہیں،

ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہوا ہو گا،ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا کورونا مثبت آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں ،

Shares: