انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق،آصف زرداری کا یوم پاکستان پر خصوصی پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر پیغام جاری کیا ہے

آصف زرداری نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن ملک کی تعمیر، ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے،مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا، 1973 کے آئین پر عمل کرنے سے ریاست مضبوط ہوگی ، سماجی اور معاشی انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے آئین کی 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کی ضمانت ہے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مساوات پر کھڑا ایک ملک اور اسلامی ممالک کے لیئے رول ماڈل صرف ایک ہی صورت میں بن سکتا ہے،ہر ادارہ اپنے آئینی دائرہ کار و مینڈیٹ کے مطابق کام کرے ، پیپلز پارٹی کو پہلے دن سے جبر کا نشانہ بنایا گیا، قائدین و کارکنان شہید اور جھوٹے مقدمات میں قید و بند مسلط کی گئیں ان تمام ناانصافیوں و ظلم کے باوجود پیپلز پارٹی نظریئہ پاکستان کی حقیقی علمبردار ہے اور قائداعظم کے ویژن کی وارث ہے پیپلز پارٹی اپنے ملک کے بانی اجداد کے خوابوں و ویژن کو شرمندہ تعبیر دینے کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام

یوم پاکستان پر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال ملک بنانے اور بانیان وطن کی بصیرت کے مطابق جمہوری اقدار ، قانون کی حکمرانی اور اسلامی طرز ِزندگی کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لئے جموں و کشمیر کے تنازعہ کا سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کلیدی حیثیت رکھتا ہے

Shares: