مریم نواز کی نیب پیشی، وزیراعظم عمران خان کا بڑا حکم آ گیا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر اجلاس ہوا

وزیراعظم عمران خان کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، قانون کی حکمرانی ہر صورت قائم رکھی جائے،وزیراعظم عمران خان کو اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے،کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے،

وزیراعظم عمران خان نے ن لیگی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالہ سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی پیشی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں اپنی میڈیاٹیم سے ملاقات ہوئی،ملاقات کی تصویر سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر شیئرکردی دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم گھر سے ہی سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے بعد خود کو قرنطینہ کیا تھا ،

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی مریم نواز کی نیب پیشی کو حتمی شکل دے دی،مریم نواز نیب پیشی کے لئے ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوں گی، ایک بڑا جلوس ان کے ساتھ جائے گا، ن لیگ نے لاہور بھر سے اراکین اسمبلی کو کارکنان کو نیب آفس لانے کی ہدایت کی ہے مریم نواز ریلی کی صورت میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچیں گی اور نیب آفس میں پیش ہوں گی، مریم نواز کی ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جائیں گے

ن لیگ کی جانب سے مریم نواز پر پھولوں کی پتیاں پھینکنے کے لئے بھی کارکنان کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ،حمزہ شہباز کی بھی جلوس میں نیب آفس متوقع ہے

Shares: