غریب عوام کے لئے رمضان میں بھی مشکلات، کونسی چیز مہنگی ہونے جا رہی؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا

0
49

غریب عوام کے لئے رمضان میں بھی مشکلات، کونسی چیز مہنگی ہونے جا رہی؟ شہزاد اکبر نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کے حوالہ سے اہم فیصلوں سے آگاہ کیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں کوئی بھی ڈیلر 2.5 میٹرک ٹن سے زائد چینی ذخیرہ نہیں کرسکے گا، کوئی بھی شوگر مل غیر رجسٹر ڈیلر کو چینی فروخت نہیں کر سکے گی ،عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کر رہے ہیں، چینی، گندم،دالیں چاول عوام کو سستی دینے کی کوشش کریں گے، ذخیرہ اندوزی کی کسی کو اجازت نہین دیں گے،شوگرملز اورڈیلرزاپنا تمام رکارڈ کین کمشنرکودینے کے پابند ہونگے،صوبے کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں، کسی بھی ڈیلرکو2.5 میٹرک ٹن سے زیادہ چینی ذخیرہ کرنےکی اجازت نہیں ہوگی،

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سٹے بازوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا ہے، چینی کی تیاری 3 سے 4ماہ میں ہوجاتی ہے،شوگرکی قیمت کبھی 70 روپے توکبھی 100روپے ہو جاتی ہے،جن کیخلاف کارروائی کی گئی ان کیلئے مافیا کالفظ چھوٹا ہے، چینی کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں 4 ماہ کے اندر پورےسال کی چینی تیار ہوجاتی ہے،شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ چینی مافیا پلاننگ کے تحت رمضان میں قیمتیں بڑھانے جارہا ہے، چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 10 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں سٹے بازوں اورذخیرہ اندوزوں کےگروہوں کے ساتھ شوگزملز بھی ملوث تھیں،یہ گروہ منی لانڈرنگ،سٹے بازی میں ملوث ہیں،یہ سٹے بازکہیں رجسٹرڈ ہی نہیں، مریم نوازکی پیشی کےموقع پرامن امان کے پیش نظررینجرزاورپولیس تعینات ہوگی،یہ اتنے لاڈلے کیوں ہیں کہ انہیں بلانے کی جرات نہیں کی جا سکتی،مریم نوازکی جانب سے نیب کودھمکیاں دی جارہی ہیں

Leave a reply