قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کی مناسبت سے پریڈ کے انعقاد پر تینوں مسلح افواج کومبارک باد دی ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پریڈ میں شریک دوست ممالک کی افواج کے دستوں نے اعلیٰ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کی ثقافت کوگلدستہ بنا کر پیش کیا گیا،پریڈ میں مسلح افواج ، نیوی اور فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی جھلک پوری دنیا نے دیکھی، قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں،

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی صدر عارف علوی کو خط میں دیا اہم پیغام

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے درمیان زیادہ دوری نہیں،گورنر سندھ

یوم پاکستان پر سفیر پاکستان،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو دیا اہم پیغام

یوم پاکستان پر شیخ رشید و دیگر وزرا کے اہم پیغام

یوم پاکستان پر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

اسلام آباد میں شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ منعقد کی گئی .تقریب میں سول ،فوجی قیادت اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی پریڈمیں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود شریک ہوئے قومی ہیروزکوخراج تحسین،21توپوں کی سلامی پیش کی گئی ،پریڈ میں تینوں مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے شرکت کی صدر مملکت عارف علوی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے وزیر دفاع پرویز خٹک بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی پریڈ کا حصہ تھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک تھے وزیراعظم عمران خان کورونا کے باعث پریڈمیں شریک نہ ہوسکے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی نےپریڈ کا معائنہ کیا اے ایس ایف کادستہ پہلی مرتبہ یوم پاکستا ن پریڈ میں شریک ہوا کراچی میں 3 روپے کاکھانا کھلانے والی خاتون کو خراج تحسین کیا گیا کوہ پیما سد پارہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا

Shares: