شہباز شریف سمیت اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف لاہور میں مقدمہ درج

0
61

اپوزیشن کا یوم سیاہ کا جلسہ، شہباز شریف سمیت اپوزیشن رہنماوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا

اپوزیشن کا یوم سیاہ، کہیں پنڈال سج گئے، کہیں اجازت نہ ملی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ روز الیکشن کو ایک برس مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا اور اس ضمن میں مال روڈ پر مشترک جلسہ کیا، حکومت نے مال روڈ پر جلسہ کی اجازت نہیں دی تھی، دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے بھی تاجران کی درخواست پر کہا تھا کہ قانون کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے.

اپوزیشن جماعتوں کے جلسہ کے بعد پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. پولیس نے سرکاری ملازمین پر تشدد، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ، سڑک بلاک کرنے، نقص امن سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

اپوزیشن کا یوم احتجاج، حکومتی پارٹی تحریک انصاف نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور کے تھانہ سول لائن میں انسپکٹر بابر اشرف کی مدعیت میں درج مقدمے میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پی پی کے قمز زمان کائرہ، وحید عالم، میاں مرغوب، مبشر جاوید، عظمی بخاری، مجتبی شجاع الرحمان، خرم دستگیر سمیت 1800 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کئی شرکانے ڈنڈے سوٹے اٹھا رکھے تھے،:مظاہرین نے مال روڈ کو چاروں اطراف سے بند کردیا،مال روڈ بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین نے ساؤنڈ سسٹم لگاکراشتعال انگیزتقاریر کیں،مظاہرین نے پولیس بیریئر توڑ دیے اور بینرزپوسٹر پھاڑ دیے،

ریحام خان کی کتاب پہنچی ایوان میں، تحریک انصاف کو بڑا چیلنج

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مال روڈ پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ کر دیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے۔

چودھری نثار کی ایک بار پھر تحریک انصاف میں شمولیت کی باز گشت

تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کے بانی رکن کیخلاف دعویٰ دائر کر دیا

اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں میں گلو بٹ کا بھائی بھی پریس کا کارڈ گلے میں لٹکائے صحافی بن کر پہنچا تھا تا ہم پولیس نے عبدالغنی کو گرفتار کر لیا

Leave a reply