باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی کر دی گئی
ن لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میں حاضری لگوائی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا ،خواجہ سعد رفیق عدالت دیر سے پیش ہوئے، جج نے سوال کیا کہ خواجہ سعد رفیق ابھی تک کیوں نہیں آئے؟ خواجہ سعد رفیق وقت پر پہنچا کرے، ایسے انتظار نہیں کر سکتے،
قبل ازیں احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت آدھے گھنٹے تک ملتوی کر دی گئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے،ا سپیشل پراسیکیوٹر نیب عثمان جی راشد چیمہ اور عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے
خواجہ سعد رفیق کی کمرہ عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، حمزہ شہباز نے بھی اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ سپریم کورٹ کے ڈسکہ ضمنی الیکشن فیصلے، مریم نواز کی نیب پیشی بارے بات چیت ہوئی، شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو اہم ہدایات دیں
شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک اور شیر شاہدرہ چوہدری واحد احمد سمیت دیگر احتساب عدالت میں موجود تھے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،








