بشیر میمن کی پنشن کا معاملہ، عدالت نے کئے نوٹس جاری

0
42

بشیر میمن کی پنشن کا معاملہ، عدالت نے کئے نوٹس جاری

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن جاری کرنے کے فیصلے کے خلاف سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کی درخواست پر بشیر میمن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد جندران نے کیس پر سماعت کا حکم جاری کیا وفاق نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق بشیر میمن استعفیٰ کے بعد پنشن کے اہل نہیں،وفاق کی اپیل کے مطابق سنگل بینچ نے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا،اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیے

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے اکتوبر 2020 میں بشیر میمن کو پنشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس پروفاق نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن ریٹائرمنٹ سے چند روز پہلے مستعفی ہو گئے تھے بشیر میمن نے استعفیٰ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوبھجوایا تھا ،دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا بشیرمیمن نے ڈی جی ایف آئی اے کےعہدے سے ہٹائے جانے پراحتجاجاً استعفیٰ دیا

بشیرمیمن کو عہدے سے ہٹا کراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ،بشیرمیمن پولیس گروپ کے گریڈ 22 کے افسر ہیں ،سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عہدے سے ہٹانے پر اعتراض کیا ہے ،انکا کہنا تھا کہ عام طورپرریٹائرمنٹ کے قریب افسرکو عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا ،مجھے اس رعایت سے محروم رکھا گیا،استعفیٰ دیتا ہوں،

سینئر افسر کے ساتھ یہ ہورہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ عدالت کے ریمارکس

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

واضح رہے کہ بیورو کریسی کے تبادلے کئے گئے تو اس میں واجد ضیا کو ڈی جی ایف آئی اے لگا دیا گیا تھا اور بشیر میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،

Leave a reply