مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں یوتھ ونگ کا دوسرا اجلاس دفتر پریس کلب کلروالی میں منعقد ہوا صدارت سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کی
مظفرگڑھ کے نواحی علاقے کلروالی میں گزشتہ روز یوتھ ونگ کا دوسرا اجلاس دفتر پریس کلب کلروالی میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت سینئر صحافی اور صدر پریس کلب کلروالی مجیب الرحمان شامی نے کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد نے کی اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد فیصل نے ادا کیے اجلاس میں صدر یوتھ ونگ محمد عاقب نے سابقہ اجلاس کی کارکردگی بیان کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کرنا چاہیے انہیوں نے کہا کہ کلروالی کا نوجوان ملک کے دیگر نوجوانوں سے کسی طور کم نہیں ہے فرق صرف یہ ہے کہ اسے اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع فراہم نہیں کیا جارہا اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کلروالی واٹر فلٹریشن قائم کرنے کے لیے جگہ فراہم کرنے کا اعلان کیا جسے شرکاء نے سراہا اجلاس میں سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Shares: