وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن سے تنگ آ چکی ہے
پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کوپرامن ریلیاں کرنے دی جائیں ،وزیراعظم کے مطابق ریلیاں ہی اپوزیشن کوعوام کے سامنے بے نقاب کریں گی،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ریلیوں سے پتہ چلے گا اپوزیشن کے پاس اسٹریٹ پاور نہیں .
PM took notice of road blocks that were put up for Opposition jalsas. He has directed the authorities that Opposition should be free to hold peaceful rallies and protests as it will only expose the Opposition as they hold no street power and people of Pakistan are sick of them
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 26, 2019
واضح رہے کہ آج حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے دورہ امریکہ پر حکومتی ترجمانوں کو اعتماد میں لیا ،اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور اپوزیشن کو احتجاج پر سخت ردعمل دینے کا بھی فیصلہ ہوا ہے.
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ ترجمان حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں .
اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا،وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نمبر گیم سے آگاہ کیا گیا
مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں انتہائی اہم فیصلے کئے گئے.
اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟
حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری