نکاسی آب بہتر نا ہونے سے لوگ سخت پریشان
قصور
دیپال قصور روڈ پر واقع مشہور قصبے الہ آباد ٹھینک موڑ کی حالت نا سنور سکی،سیوریج سسٹم خراب ہونے سے مین شاہراہ پر ہر وقت پانی کھڑا رہنا معمول شہریوں کے ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی پریشان
تفصیلات کے مطابق دیپال پور قصور روڈ پر واقع تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد ٹھینک موڑ کی حالت نا سنور سکی سارے قصبے کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہے جس سے شہریوں کے گھروں و شاہراہوں پر پانی کھڑا رہتا ہے قصور دیپالپور روڈ پر خاص طور پر پانی ہر وقت کھڑا رہتا ہے جس کے باعث مقامی شہریوں کے ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی سچت پریشان ہیں کیونکہ پانی کھڑا رہنے سے گاڑیوں کے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آئے روز گاڑیاں خراب ہو جاتی ہے
شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سے نکاسی آب الہ آباد کی بہتری کیلئے استدعا کی ہے