شہباز شریف لاپتہ، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہا؟
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/05/Political-Firdous-Ashiq-Awan-Former-Information-Minister-of-Pakistan-5414.jpg)
وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف لاپتہ ہیں وہ بتائیں کب واپس آ رہے ہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں،دوسروں کوجھوٹاکہنے کے بجائے خودسچ بولیں،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟۔
شہباز شریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں۔ دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں۔ بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 16, 2019
واضح رہے کہ شہباز شریف علاج کے بہانے لندن گئےہیں اور انہوں نے پاکستان واپسی کو ڈاکٹروں کے ساتھ مشروط کر دیا ہے کہ جب ڈاکٹر سفر کی اجازت دیں گے تب واپس آوں گا.