برطانیہ کے شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

بیکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں ملکہ کی جانب سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ پرنس فلپ جمعہ کی صبح ونڈسر کاسل میں انتقال کرگے۔

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کچھ عرصہ سے بیمار تھے وہ 28 روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے جس کے بعد آج انکی موت ہوئی شہزادہ فلپ کے 4 بچو ں میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے شہزادہ فلپ 10جون 1921کو پیدا ہوئے تھے شہزادہ فلپ کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے ولی عہد ہیں

ملکہ نے آج 99 سال کی عمر میں اپنے شوہر شہزادہ فلپ کی موت کا گہرے رنج و غم کے ساتھ اعلان کیا۔ شہزادہ کو فروری کے وسط میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کی موت سے قوم اور شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گئے ،توقع کی جارہی ہے کہ برطانیہ میں سوگ کا اعلان کیا جائے گا

شہزادہ فلپ آخری مرتبہ اس وقت دکھائی دیئے تھے جب انہوں نے ” دی رائفلز کے کرنل ان چیف ‘ کا اپنا عہدہ بیٹی کمیلہ کے حوالے کیا ، شہزادہ فلپ یونان کے شہزادہ اینڈریو اور اور شہزادی الیس آف بیٹن برگ کے گھر پیدا ہوئے لیکن بعد ازاں ان کے اہل خانہ کو جلا وطن کر دیا گیا تھا اور اس وقت فلپ بہت چھوٹے تھے ، شہزاد ہ فلپ نے فرانس اور جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1939 میں برطانوی نیوی میں شمولیت حاصل کی اور 1947 میں کوئن الیزبیتھ کے ساتھ شادی کرنے سے قبل وہ اپنے یونانی اور ڈنمارک کے عہدوں سے دستبردار ہو گئے تھے ۔ شہزادہ فلپ ماحولیات سمیت مختلف معاملوں پر کتابیں بھی لکھ چکے ہیں ،وہ 96برس کی عمر میں اپنی تمام ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے ۔

Shares: