بھارتی سپریم کورٹ کا 50 فیصد عملہ کرونا کا شکار،بھارت میں ایک روز میں ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد نئے کیسز

0
57

بھارتی سپریم کورٹ کا 50 فیصد عملہ کرونا کا شکار،بھارت میں ایک روز میں ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد نئے کیسز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے 50 فیصد عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارتی سپریم کورٹ کے تمام ججز کو گھرسے کام کرنے کی ہدایت کی گئی بھارتی سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت ویڈیو لنک سےجائیں گی،

بھارت میں کرونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایک روز میں بھارت میں ایک لاکھ 69 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں، بھارت میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ ہو چکی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68748 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1,21,47,081 ہو چکی ہے

بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد اتوار کے روز بڑھ کر 4،200 سے بڑھ کر 44،000 ہو گئی ہے، جھارکھنڈ میں اتوار کے روز 2296 کورونا سے متاثر مریض سامنے آئے ہیں اور 635 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوئے جبکہ 21 اموات ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں رانچی سے 14، دھن آباد سے ایک، ایسٹ سنگھ بھوم سے چار، گوڈا سے ایک اور پاکوڑ سے ایک مریض شامل ہے

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 63 ہزار سے زائد کرونا کے نئے مریض سامنے آئے دہلی میں اتوار کے روز 5,568 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 34,341 تک پہنچ گئی ہے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سات لاکھ سے زائد 7,25,197 ہوگئی ہے ،

Leave a reply