دماغ خراب ہے ،کیوں نہ معطل کر دیں؟ چیف جسٹس کس پر ہوئے برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا
سپریم کورٹ نے نوٹس وکلا چیمبرز گرانے سے متعلق کیس میں دیا اسلام آباد میں غیر قانونی چیمبر اورعدالتیں گرانے کے حکم پر عمل نہ ہونے پر عدالت برہم ہو گئی چیف جسٹس نے کہا کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی پرواہ نہیں کی، رجسٹرار توہین عدالت نوٹس کا جواب 7 روز میں دیں، کیوں نہ رجسٹرار کو معطل کر دیں ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کا دماغ خراب ہے، عدالتوں کا ڈھانچہ ہماری کوششوں سے گرایا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے تو کچھ بھی نہیں کیا،رجسٹرار ہائیکورٹ نے احکامات پر عمل جونیئر افسران پر چھوڑ دیا،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی فیصلے پر عمل میں ناکام رہے،
دوسری جانب رجسٹرار کو نوٹس ملنے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار توہین عدالت نوٹس کا جواب 7 روز میں دیں، کیوں نہ رجسٹرار کو معطل کر دیں ،رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو گھر بھی جائے گا، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 7 روز تک ملتوی کردی