قصور
رمضان بازار کالونی پارک میں لگانے پر شہریوں کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق رمضان بازار شہر کے وسط کی بجائے کالونی پارک میں لگانے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ رمضان بازار پرانی وسیع جگہ اور شہر کے وسط میں ریلوے اسٹیشن پر لگائے، ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازار لگانے کے لئے شہر سے دور منیر شہید کالونی پارک کا انتخاب کیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے پرشہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار ہر سال ریلوے اسٹیشن کے باہر وسیع جگہ پر لگایا جاتا ہے جو دکانداروں اور شہریوں کے لیے موزوں جگہ ہے شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے ہر شہری کی یہاں تک رسائی بھی آسان ہے رات گئے تک ٹریفک اور شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ منیر شہید کالونی پارک ایک پوش علاقہ ہے، یہاں پر عام دنوں میں شہریوں کو سرعام لوٹنے کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں،

رمضان بازار لگانے پر لوگ ناراض
Shares: