کرونا کی لہر میں تیزی،رمضان کے حوالہ سے این سی او سی نے کئے اہم فیصلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدرات این سی اوسی کا خصوصی اجلاس ہوا
بڑھتے ہوئے کورونا کیسزاوررمضان میں مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے باعث این سی او سی نے اہم فیصلے کئے ہیں، ملک بھر میں ایس او پیز پر یکم رمضان سے عمل درآمد شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک بھر میں اب سے ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا، لاک ڈاؤن کورونا کے خطرے کو مدِنظر رکھ کر لگایا جائے گا، افطار سے رات 11 بجکر 59 منٹ تک باہر کھانے کی اجازت ہوگی، سینما گھر اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے، ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، انتظامیہ عمل درآمدکو یقینی بنائے، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رہے گی، کھیلوں اور ثقافتی میلوں سمیت دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب تک پابندی رہے گی، ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا، مختلف جگہوں پر فوری ٹیسٹنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے، گلگت بلتستان، کے پی اور آزاد کشمیر میں سیاحت کےبلیے سخت ایس او پیز ہوں گے، نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی، اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلےگی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا، رمضان میں رش سے بچنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی،
سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے، لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، سماجی، سیاسی، کھیلوں سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی ہوگی، تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہر طرح کی پابندی ہوگی، کمیونٹی اور میڈیا کے ذریعے ماسک پہننے کی مہم چلائی جائے گی، ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان کو ہوگا، وفاق کی اکائیاں چاہیں تو ایس او پیز کے حوالے سے سخت اقدامات کر سکتے ہیں، وفاق کی اکائیاں اضلاع اور شہروں میں بیماری کا پھیلاؤ دیکھ کر اقدامات لے سکتی ہیں،