صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 جعلی صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں صحافی بن کر گھر میں گھس کر خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر پولیس کو اطلاع دی گئی ،پولیس موقع پر پہنچی اور جعلی صحافیوں کو گرفتار کر لیا. گرفتار ہونے والوں میں منیر، ادریس، وقاص، بلال و دیگر شامل ہیں.

پولیس نے جعلی صحافیوں کو گرفتار کر کے باغبانپورہ کی رہائشی خاتون صوبیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.

Shares: