عمران صاحب کی ’’پارلیمنٹ پہ لعنت،پورا ملک بند کرونگا‘‘کی آوازیں اب بھی گونج رہی ہیں،مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب 2014 سے دہشت گردی کی عدالت سے مفرورہیں،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد صاحب رانا ثنا سے پہلےعمران صاحب کوانسداد دہشتگردی عدالت چھوڑ دیں ،عمران صاحب کی ’’پارلیمنٹ پہ لعنت،پورا ملک بند کرونگا‘‘کی آوازیں اب بھی گونج رہی ہیں ،عمران صاحب کی ’’اوئے ،آئی جی ،انکو پھینٹا لگائیں‘‘کی آوازیں ڈی چوک پراب بھی گونج رہی ہیں ،عمران صاحب کی پی ٹی وی پہ حملہ کرو کی آوازیں ڈی چوک پر اب بھی گونج رہی ہیں،

قبل ازیں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیا ہے، عظمی بخاری نے تحریک انصاف کو "تحریک ریکارڈ ٹمپرنگ”کا نام دے دیا عظمی بخاری نے عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد عمران نیازی عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری کو بچانے نہیں آئینگے آپ کی نوکری صرف عثمان بزدار کی آنیاں جانیاں اور پھرتیوں کی اطلاعات پہنچانا ہے کل پنجاب کی کابینہ نے 6ہزار غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولر کیا عثمان بزدار پنجاب کی پوری کابینہ کو اس حصہ وصول کا حساب دینا ہوگا قبضہ مافیا کےخلاف آپریشن کے دعوے کرنے والی اسی مافیا کو تحفظ دے رہے ہیں جس ملک کا وزیراعظم جعلسازی سے اپنا محل ریگولر کرائے اس کے قبضہ مافیا کابینہ سے بھی بااثر نکلے ہیں

Shares: