بلاول بتائیں انڈیا میں کرونا پنجاب اور کے پی کی وجہ سے پھیلا؟ شہباز گل

0
46

بلاول بتائیں انڈیا میں کرونا پنجاب اور کے پی کی وجہ سے پھیلا؟ شہباز گل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کا کورونا پر سیاست کرنا انتہائی شرمناک ہے،

شہباز گل کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کی کرونا پر نادان سیاست شرمناک حرکت ہے ۔پوری دنیا میں کرونا پھرسے پھیل رہا ہے، انڈیا، فرانس،ایران،اٹلی، برازیل،امریکہ ،سپین میں سب جگہ پھر سے مثبت کیسز بڑھنے کی وجہ KP اور پنجاب حکومت ہے کیا ؟ شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ابھی چند ہفتے پہلے پورے پاکستان کے مثبت کیسز میں 40% کراچی سے تھے ، تب آپ کہاں تھے؟

واضح رہے کہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر وائرس کی وہ برطانوی قسم ہے جو حکومتی نااہلی کی وجہ سے ائیرپورٹس پر کڑی نگرانی نہ ہونے کے سبب ملک میں آئی، عمران خان نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے باوجود قرنطنیہ میں پانچ رکنی اجلاس کی سربراہی کی،جس ملک کا وزیراعظم کرونا وائرس کا شکار ہوکر احتیاط نہ کرے، اس ملک میں عام آدمی کیسے ایس او پیز کا خیال کرے گا، نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکمران کی غلط حکمت عملی کے سبب کرونا وائرس کی تیسری لہر ملک میں قابو سے باہر ہورہی ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کرونا سے بچاؤ کی مؤثر آگاہی مہم نہ چلانے کی وجہ سے ملک میں ایس او پیز پر رضاکارانہ عمل کا رجحان تقریبا ختم ہوچکا ہے، دنیا کرونا ویکسین لگا کر وبا سے باہر نکل رہی ہے اور بدقسمتی سے ملک میں ویکسین نہ ہونے کے برابر ہے،اگر موجودہ رفتار سے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاتی رہی تو پاکستان میں تین سے زائد سالوں میں صرف 20 فیصد آبادی کو ویکسین لگ سکے گی

Leave a reply