جتنا کسان کو مضبوط کریں گے ملک اتنا مضبوط ہوگا ،وزیراعظم

0
37

جتنا کسان کو مضبوط کریں گے ملک اتنا مضبوط ہوگا ،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسان کارڈ کے اجرا سے ماڈرن ایگریکلچرکی طرف جارہے ہیں،

وزیراعظم عمران خان کا ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوشی ہے پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدام کیے،ہمارے دور میں کسانوں کو 5 سو ارب روپے اضافی ملے،دو سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 5 سو روپے بڑھی،کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو 500 کی بجائے 1000 روپے کی کیش سبسڈی بذریعہ کسان کارڈ گھر بیٹھے ٹرانسفر ہو جائے گی جتنا کسان کو مضبوط کریں گے ملک اتنا مضبوط ہوگا ،پاکستان میں پانی کا بہت مسئلہ ہے، دو ڈیم بنا رہے ہیں، اسکی وجہ سے اضافی پانی آئے گا، یہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے پاکستان میں سب سے زیادہ غربت دیہی علاقوں میں ہے۔ہم جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دو بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں جن سے نہروں کو زیادہ پانی میسر ہوگا۔۔ کسان کو فائدہ ہوگا اضافی پانی سے، ہمارے کھیت مزید لہلہائے گے۔پاکستان میں سیڈ ریسرچ تیز کر دی گئی ہے، دال، سویا بین بھی پاکستان میں اُگانے کی کوشش ہو رہی ہے زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی ہوگی، کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،220 ارب روپے نہریں پکی کرنے پر خرچ کررہے ہیں،سبسڈی سے ہمیشہ غیر ضروری لوگ فائدہ اُٹھاتے آئے ہیں،یہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ وہ سبسڈی کو مستحق لوگوں تک پہنچائے۔ کسان کارڈ شروعات ہیں، یہ بہت زبردست ہے،لوگوں کی زندگی ٹیکنالوجی سے آسان ہو گی، سارا پیپر ورک ختم ہو جاتا ہے، رشوت ختم ہوتی ہے ،دو سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 5 سو روپے بڑھی، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو قرضے ملیں گے ، فصلوں کی قیمتیں گرنے پر بھی کسان کارڈ کے ذریعے ان کی مدد کریں گے۔لائیو اسٹاک میں ہم آٹھویں نمبر پر ہیں دودھ کی پیداوار کم ہے اس لیے دودھ منہگا ہے،

وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ ملتان کا پہلا دورہ ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی ملتان آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سرکٹ ہائوس اور سپورٹس گرائونڈ کے ارد گرد کے علاقوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا گیا ہے

Leave a reply