کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

وزیراعظم کی جانب سے کفایت شاری مہم کے حوالہ سے ایوان صدر نے اپنی رپورٹ جاری کر دی، ایوان‌صدر سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا تھا اس کے تحت ایوان صدر نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدرسیکرٹریٹ نے 22کروڑ40لاکھ روپے کی بچت کی ،ایوان صدر سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےاخراجات میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں6.1فیصد کمی ہوئی ،ایوان صدر کے سکیورٹی عملے کیلئےمعمول کی پروازیں استعمال کی گئیں ،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بیرون ممالک دوروں کیلئے کمرشل پروازیں استعمال کیں جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو11کروڑ27لاکھ کافائدہ ہوا .رپورٹ کے مطابق وزارتوں کےبڑے پروگراموں کیلئے ایوان صدرکو کھولاگیا،نتیجے میں ایک کروڑکی بچت ہوئی ،صدر مملکت کے دوروں پرموجود 36افسروں کی تعداد کم کرکے 16 کردی گئی .رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صوابدیدی اختیارات کے تحت بجٹ کی80فیصدرقم واپس کی گئی.

Comments are closed.