3 ماہ سے ادھوری سڑک لوگوں کیلئے اذیت
قصور
ٹھیکیدار کی نااہلی سے ادھوری سڑک کے باعث ہر وقت رش،رات گئے راؤ خان والا میں ایمبولینس پھنسی رہی،ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کی مرمت کا کام گزشتہ سال سے جاری ہے ٹھیکدار نے جو گڑھے پر کئے تھے وہ دوبارہ پہلے سے بڑے گڑھے بن گئے ہیں جبکہ راؤ خان والا میں 1 کلومیٹر سے زائد سڑک کی ایک سائیڈ 3 ماہ قبل تعمیر کی گئی تھی جس کی دوسری سائیڈ ابھی نہیں بنائی گئی جس کے باعث ہر وقت دن ہو یاں رات ٹریفک جام رہتی ہے گزشتہ شام بھی ٹریفک جام رہنے سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کئی منٹ ٹریفک میں پھنسی رہی
ٹریفک جام رہنے سے مسافروں سمیت رہائشیوں کو بھی سخت اذیت کا سامنا ہے
لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کو جلد سے جلد مکمل تعمیر کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نا ہو اور ایمبولینس میں پھنسے مریضوں کی جانوں کو خطرہ لاحق نا ہو انہیں بروقت ہسپتال پہنچایا جا سکے