چین میں طوفان نے تباہی مچا دی

0
56

چین میں طوفان نے تباہی مچا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں طوفان نے تباہی مچا دی ہے، طوفان سے ووہان کے قریب 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 218 افراد زخمی ہوئے ہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ 23.9 میٹرز فی سیکنڈ سے چلنے والی ہواں کے ساتھ طوفان نے جمعہ کی رات 8 بجکر39 منٹ پر ضلع چھائی ڈیان میں تباہی مچائی ہے ، طوفان کی وجہ سے کچھ تعمیراتی مقامات کے شیڈز بھی گرگئے اور بڑی تعداد میں درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں،

ہفتہ کی صبح مقامی حکام کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق طوفان سے 27 مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور 130 گھرانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک تعمیراتی مقام پر دو ٹاور کرینوں اور 8 ہزار مربع میٹرزکے شیڈز کو بھی نقصان پہنچا ہے، چین میں طوفان سے ہونے والے نقصان کے بعد امدادی سرگرمیوں ،ریسکیو کے کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے، علاقہ مکینوں نے علاقہ خالی کر دیا ہے اورریسکیو کا کام جاری ہے

Leave a reply