قصور
ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر اور محکمہ لائیوسٹاک نے قصابوں کے گردگھیرا تنگ کردیا 2 مضرصحت گوشت بر آمد کرکے تلف کردیا 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم جوڈیشنل دیگر ملزمان زیرحراست ۔عوام تک معیاری اور صحت مند گوشت کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اثھائینگے ایس ایچ او ملک شمشیر کی میڈیا سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف ڈاکٹر متین کے ہمراہ باقاعدہ طورپر مہم کا آغازکردیا تلونڈی کے علاقہ سے 6 قصابوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے جن میں سے ملزم عابد علی کو جوڈیشنل کردیا گیا جبکہ دوملزمان عاشق قصائی اوراسکا بیٹا تاحال فرارہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں میڈیا سے گفتگو میں ملک شمشیر نے کہا کہ عوام تک صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور یہ مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی ۔






