آج کا جمعتہ المبارک یوم القدس منانے کا اعلان

قصور
آج کا جمعتہ المبارک یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان،ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل 11 بجے کچہری چوک میں ریلی سے خطاب کرینگی،جماعت اسلامی،مرکزی جمعیت اہلحدیث
و دیگر سیاسی مذہبی جماعتی نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف احتجاج کرینگی

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے آج کا جمعتہ المبارک بطور یوم القدس منانے کا اعلان کیا گیا ہے
آج دن گیاراں بجے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کرینگی جبکہ جماعت اسلامی قصور ،مرکزی جمعیت اہلحدیث قصور و دیگر مذہبی،سیاسی جماعتیں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جارحیت کے خلاف نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرینگی
نیز علماء کرام سے استدعا کی گئی ہے کہ آج کا جمعہ شان بیت المقدس پر پڑھایا جائے اور امت مسلمہ کو قبلہ اول کی آزادی کیلئے بیدار کیا جائے

Comments are closed.