باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملے کی کوشش کی گئی ہے

مبینہ اطلاعات کے مطابق لندن میں نواز شریف پر نقاب پوش حملہ آوروں نے حملے کی کوشش کی ہے، سنٹرل لندن میں حسین نواز کے گھر نقاب پوشوں نے گھسنے اور نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں ہی موجود تھے ،ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکا

اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ہولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی گزشتہ روز نیلام کی جا چکی ہے

شہباز شریف نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف پرحملے کی کوشش پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نقاب پوش حملہ آوروں کا مسلح ہوکر مذموم حملے کی نیت سے دفتر میں گھس آنا لمحہ فکریہ ہے،لندن پولیس اور متعلقہ حکما اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر میں حملے کی نیت سے زبردستی غنڈوں کا گھس آنا انتہائی قابل مذمت ، شرمناک او ر تشویشناک امر ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ قائد محمد نوازشریف اس حملے میں محفوظ رہے ،ان نقاب پوش حملہ آوروں کا مسلح ہوکر محمد نوازشریف پر مذموم حملے کی نیت سے دفتر میں گھس آنا لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لندن پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے،لندن مسلم لیگ (ن) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرائیں۔

دوسری طرف پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکی لندن میں محمد نوازشریف پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف پاکستان کے عوام کے دل میں بستے ہیں، یہ حملہ عوام پر حملہ ہے،عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قائد پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائےاور عبرت کی مثال بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے اوچھے، مذموم اور گھٹیا ہتھکنڈوں سے قائد محمد نوازشریف اور ان کے ساتھی نہ پہلے گھبرائے، نہ اب گھبرائیں گے، اللہ تعالی کا صدشکر ہے کہ محمد نوازشریف محفوظ رہے۔

Shares: