سب سن لیں،وزیراعظم کسی کو کوئی رعایت نہیں دیں گے،فرخ حبیب

0
33
سب سن لیں،وزیراعظم کسی کو کوئی رعایت نہیں دیں گے،فرخ حبیب

سب سن لیں،وزیراعظم کسی کو کوئی رعایت نہیں دیں گے،فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں آزاد میڈیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کلیئر ہے کہ آزاد میڈیا ملک کے ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے، جرنلسٹس پروٹیکشن بل قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں منظوری کیلئے بھیج دیا گیا ہے، ایک آزاد کمیشن بھی بنایا جا رہا ہے جس میں صحافی تنظیموں اور پریس کلب کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائیگا، وزیر اعظم کے پچاس لاکھ گھر منصوبے میں مستحق صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بھی شام کیا جائیگا،

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک میں آزاد میڈیا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کلیئر ہے کہ آزاد میڈیا ملک کے ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کیلئے جرنلسٹس پروٹیکشن بل قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں منظوری کیلئے بھیج دیا گیا ہے، اس بل کی تیاری میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ڈاکٹر شیریں مزاری کی محنت شامل ہے جسکا کریڈٹ انکو ملنا چاہیئے۔ اس بل کا پاس ہونا اور عملداری بہت ضروری ہے، ماضی میں جب بل بنتے تھے تو اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ بلز غیر موژر ہو کر رہ جاتے تھے، اس بل کو پاس کروانے کیلئے اپوزیشن کو حکومت سے غیر مشروط تعاون کرنا چاہیئے کیونکہ یہ بل ریاست کے چوتھے ستون سے متعلق ہے، صحاتی تنظیموں اور پریس کلب کے منتخب نمائندوں کی جانب سے اس بل کی حمایت اس بات کی غماز ہے کہ بل بنانے وقت ان سے مشاورت بھی کی گئی ہے، انہوں کہا کہ اس بارے میں ایک کمیشن بنایا جارہا ہے جن میں ملک کی صحافی تنظیموں اور پریس کلب کے منتخب نمائندوں کو بھی شامل کیا جائیگا، اس بل میں انشورنشن بیمہ سمیت صحافیوں کے تحفظ کیلئے تمام چیزیں شامل ہونگی، بند کمروں اور بڑے ایوانوں میں بیٹھ کر ان چیزوں کا احساس نہیں ہوتا جتنا آپ کے درمیان بیٹھ کر ہو رہا ہے، نیشنل پریس کلب کی عمارت کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے حکام سے مل بیٹح کر فیصلہ کیا جائیگا اور عمارت کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کو حتمی شکل دینگے،

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر طبقے کا خواب اسکا اپنا گھر ہوتا ہے، ہم وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پچاس لاکھ گھر اسکیم میں مستحق صجافیوں اور میڈیا ورکرز کو بھی شامل کرینگے کیونکہ وہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں، اور اس بات کی کوشش کرینگے کہ کوئی مستحق اس میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے، میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائیگا، وزیر مملکت نے مزید کہا کہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ چوبیس ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اس مالی سالی کے اختتام تک انکے اٹھائیس ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے، ملک میں گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں اسٹاک ایکسچیج چالیس ہزار سے زائد پر ٹریڈ کر رہا ہے اور کمپنیوں نے اپنا حالیہ منافع ڈھائی سو ارب سے زائد ظاہر کیا ہے، یہ سب فگرز ملک میں معیشت کی بہتری ظاہر کرتے ہیں، ملک میں اس بار گندم کی ستائیس لاکھ میٹرک ٹن پیداوار ہوئی ہے جبکہ مکئی اور چاول کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے کسان خوشحال ہوگا اور اگر کسان خوشحال ہوگا تو یہ پیسہ باقی سیکٹرز میں بھی سرکولیٹ ہوگا جس سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا، کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ٹریکٹر دیئے جارہے ہیں،

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام ہی میں نہ مانوں ہے، میں یا حکومت اسے نہیں منا سکتے جو بھی حکومتی اعداوشمار کو چیلنج کرنا چاہتا ہے وہ آ جائے ہم اسکی تسلی کرا دینگے، گذشتہ دورحکومت میں مختلف صوبوں میں گیس اور بجلی کی قیمتیں مختلف ہونے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہ ہو گئی تھی جسے اس حکومت نے آکر بحال کیا ہے اور گیس اور بجلی کے یکساں نرخ مقرر کئے ہیں، آج پاور لومز کے مالکان کے پاس ایک سال تک کا پیسی موجود ہے، انہوں نے نے کہا کہ ملکی سیاست میں گروپ بننا کوئی بڑی بات نہیں ہے، عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے عوام کو احتساب کا شعور دیااور اس پر عمل کر کے دکھایا،اگر کوئی چیز سامنے آئے گی تو اسکی انکوائری ہو گی، وزیر اعظم اس حوالے سے کسی کو کوئِی رعایت نہیں دینگے، آج تک کسی پارٹی نے کرپشن پر اپنا کوئی کونسلر بھی نہیں نکالا یہ صرف پی ٹی آئی کا ہی حوصلہ ہے،

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جس کا جو دل چاہتا ہے وہ بیان کر دیتا ہے اس بارے میں بھی صحافتی نمائندوں کے ساتھ مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے، عالمی منڈی میں ہونے والی مہنگائی کو حکومت کنٹرول نہیں کر سکتی کیونکہ ہماری لوکل پیداوار سے کھپت پوری نہیں ہوتی، ہم فوڈ سیکورٹی کی طرف جارہے ہیں، بینظیر کے نام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے مگر اس پروگرام کے تحت گریڈ سترہ کے ملازمین بھی مستفید ہو رہے تھے اس پروگرام میں سے چالیس لاکھ بوگس لوگوں کو نکالا ہے، اسی ہزار لوگوں کو ماہانہ چھوٹے قرضے دیئے جا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار کا پنجاب اسمبلی میں رکنیت کا حلف اٹھانا انکا حق ہے، رنگ روڈ منصوبہ ضرور بنے گا اور یہ اپنی اصل شکل میں ہی بنے گا، عمراں خان اپنی مدت پوری کرینگے۔

Leave a reply