مسلسل سکولز بند ہونے پر صدر پر پرائیویٹ سکولز فیڈریشن حکومت پر برہم

0
35

کوویڈ شرح 5% سے کم ہونے کے باوجود تعلیمی اداروں کو نہ کھولنا تعلیم دشمنی ہے،فوری کھولا جائے۔کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن محض چنداضلاع میں تعلیمی ادارے کھولناافسوسناک وتعلیم دشمنی ہے۔ملک بھر کے 7.5کروڑبچوں کو انکاآئینی تعلیمی حق دیا جائے۔ SOPs کے مطابق ڈبل شفٹ50%حاضری کےساتھ کلاسز میں تدریس جاری رکھی جائیں۔ میٹرک انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ کا فوری اعلان کیا جائے اور طلبا کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔

طلبا،اساتذہ واسٹاف کو ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔ ملک بھرطلباکوبلاامتیاز مفت لیپ ٹاپ Devices اور مفت نیٹ سہولیات ترجیح بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔ حکومت تعلیمی بندش جیسےغیرآئینی اقدامات بند کرے، جوآئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)، 25(A) 37 اور38 سےمتصادم وامتیازی ہے۔ وزیراعظم اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں۔

Leave a reply