جے یو آئی امیدوار نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس 70 ماتلی ضمنی الیکشن کالعد م قرار دینے کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی ہے
درخواست گزار مولانا حسن نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت نے دھاندلی کی،الیکشن کمیشن دھاندلی کے حوالہ سے تحقیقات کرے ،ماتلی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے والے جے یو آئی امیدوار نے چھ ہزار ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ پی پی امیدوار نے 46 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد ہالیپوٹو 46 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، جے یو آئی نے پی پی پر دھاندلی کا الزام الیکشن کے روز بھی عائد کیا تھا تا ہم آج الیکشن کو چیلنج کیا ہے
ماتلی الیکشن میں کامیابی کے بعد پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے پیغام جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ ماتلی کی عوام نے دھاندھلی کا ناکام بنایا، سلیکٹڈ اور نام نہاد انقلابی کو بھی مسترد کردیا پی ٹی آئی ایم ایف کو ضمنی انتخابات میں مسلسل شکست مِل رہی ہے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اور اس کے حواری ضمانتیں ضبط کروا چکے