منیشات کیس میں گرفتار ن لیگی رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے عدالت میں پیش کر دیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رانا ثناء اللہ سے عدالت میں مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف ملاقات کے لئے پہنچے اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ سچ کی فتح ہوگی ،
قبل ازیں مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف مسلم لیگ ن پنجاب کے گرفتار صدر رانا ثناء اللہ سے یکجہتی کے لئے انسداد منشیات کی عدالت پہنچے،. شہباز شریف کی گاڑی کو پولیس نے ناکے پر رو ک لیا جس کے بعد شہباز شریف پیدل عدالت تک پہنچے، اس موقع پر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے.
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو آج ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، رانا ثناء اللہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احاطہ عدالت میں کسی غیر متعلقہ فرد کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی.
رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. .
رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر