لوڈشینگ کا دورانیہ 10 سے 12گھنٹہ

قصور
گزشتہ ہفتہ سے شروع ہونے والی شدید گرمی کی بدولت شدید لوڈ شیڈنگ،10 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشینگ،لوگوں کی واپڈا حکام کو بدعائیں،بجلی آنے پر وولٹیج لو

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گزشتہ ہفتہ سے گرمی کا شدید زور ہے درجہ حرارت دن کے وقت 44 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر رہا ہے تاہم اس سخت گرمی میں لیسکو قصور نے لوگوں کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں گزشتہ ہفتہ سے ضلع بھر کے گاؤں دیہات میں 10 سے 12 گھنٹہ تک لوڈشینگ کی جارہی ہے جبکہ شہروں میں بھی لوڈشینگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں اور لوگوں نے لیسکو حکام کو بدعائیں دینا شروع کر دی ہیں
نیز کچھ علاقوں میں بجلی ہونے پر بھی نا ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ انتہائی لو وولٹیج ہیں جس کے باعث لوگوں کی قیمتی الیٹرونکس اشیاء خراب ہو رہی ہیں

لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Leave a reply