نواز شریف کے جیل جانے کے بعد حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، نواز شریف کی صاحبزادی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ، حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کا مکمل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر 67 ارب روپے کہاں خرچ کئے؟ لیپ ٹاپ اور قرضے کس کو دییے گئے ؟ اس کا مکمل آڈٹ اور انکوائری کروائی جائے گی
واضح رہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چئرپرسن نومبر 2013 میں مقرر کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی یوتھ پروگرام میں تعیناتی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا. اس حوالہ سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی مریم نواز کے خلاف دائر کی گئی تھی. عدالت نے مریم نواز کو اس عہدے سے ہٹانے کا کہا تھا جس پر ایک سال بعد نومبر 2014 میں مریم نواز نے یوتھ پروگرام سے استعفیٰ دے دیا تھا. اس ایک سال میں 67 ارب روپے یوتھ پروگرام کے تحت خرچ کئے گئے