ڈائمنڈ فوم (اصلی فوم)کا نام استعمال کر کے جعل ساز کمپنیاں میدان میں آ گئیں، شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

0
78
ڈائمنڈ فوم کا نام استعمال کر کے جعل ساز کمپنیاں میدان میں آ گئیں، شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

ڈائمنڈ فوم (اصلی فوم) کا نام استعمال کر کے جعل ساز کمپنیاں میدان میں آ چکی ہیں جس کے بعد شہریوں کو خبردار کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ فوم برانڈ ڈائمنڈ اصلی فوم کا نام استعمال کر کے جعل ساز کمپنیاں مارکیٹ میں اپنا مال بیچ کر کمپنی کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہیں۔ اس ضمن میں اصلی ڈائمنڈ فوم کے مالکان کی جانب سے درج کروائی جانے والی ایف آئی آر کے بعد پولیس جعل سازوں کے خلاف متحرک ہو چکی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلساز مولٹی فوم کی متعدد دکانوں پر چھاپے مارے ہیں اور مختلف دکانداروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوم بنانے والی کمپنی مولٹی فوم کے مالکان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے انکی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں ،دوسری جانب جعلی فوم بیچنے والے مولٹی فوم کے ڈیلر بطور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مولٹی فوم کمپنی کے خلاف مقدمہ پرائیوٹ فرمز کی کمپنی ڈائمنٹڈ پولیمر پرائیویٹ کے ایڈمن مینیجر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈائمنڈ اصلی فوم کا غیر قانونی نام استعمال کرکے جعلی اور غیر معیاری فوم بیچا جا رہا ہے جس سے کمپنی کی بنیاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ آف پاکستان کے تحت مقدمے کا اندراج کر لیا گیا ہے، متن کے مطابق یہ کاپی رائٹ صرف ڈائمنڈز فوم کے نام سے رجسٹرڈ ہے اور کوئی بھی فوم، گدے بنانے والی دوسری کمپنی اپنا بنایا ہوا مال بیچنے کے لیے اس برانڈ کا نام استعمال نہیں کرسکتی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈائمنڈ پولیمر پرائیویٹ لمیٹڈ کپمنی کی انتطامیہ نے ڈائمنڈ فوم کے نام سے جعلی اور غیر معیاری فومز بیچے جانے کے ثبوت مہیا کیے ہیں جس میں دکان کی رسید اور جعلی وارنٹی کارڈ بھی ہے۔ ڈائمنڈ فوم کے
ایڈمن منیجر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جعل سازوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ اس حوالے سے تازہ معلومات کے مطابق پولیس ملزمان کے خلاف 66-A/76 کاپی رائٹ ایکٹ 1992 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ڈائمنڈ فوم اصلی فوم نے جعلی فوم بنانے والی کمپنی کے خلاف دائر درخواست کی صحت پر سوال سے متعلق بتایا کہ کسی ایک موقع پر بھی معزز عدالت نے اس ایف آئی آر کو جھوٹی، بدنیتی پر مبنی یا خلاف قانون قرار نہیں دیا ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈائمنڈ فوم اپنے مقدمے میں حق بجانب ہے۔

Leave a reply