صحافی پر قاتلانہ حملہ،ایف آئی آر درج نا ہو سکی

قصور
دو ہفتے گزرنے کے باوجود صحافی پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نا ہو سکی،قصور کی صحافی برادری میں تشویش کی لہر

تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ قصور کے صحافی رانا جنید خان نے تھانہ راجہ جنگ کو درخواست دی کہ 8 جون 2021 کو اس پر قاتلانہ حملہ حویلی ملکانوالی رائیونڈ قصور روڈ پر بوقت رات ساڑھے آٹھ بجے ہوا جس میں دو مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے سارے وقوعہ کی اطلاع ریسیکو 15 قصور کو دی گئی جس پر فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تاہم دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جس پر قصور کی صحافی برادری سخت تشویش کا شکار ہے
رانا جنید خان و قصور کی صحافی برادری نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ایف آئی آر درج کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.