نواز شریف کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
34

نواز شریف کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
نواز شریف کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کر دی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا ،فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میرٹ کے برعکس ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ درخواست کو مسترد کرتی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی قانونی سقم نہیں پایا،درخواست گزار نواز شریف کی جائیداد میں اپنا انٹرسٹ پر مطمئن نہیں کرسکے، میاں اقبال برکت، اسلم عزیز اور اشرف ملک کی نیلامی روکنے کیلئے دائر درخواستیں مسترد کر دی گئیں

درخواست گزارنے کہا کہ اپر مال لاہور کا گھر، رائیوانڈ کی ایک سو پانچ ایکڑ اراضی کی ضبطگی سے روکا جائے، شیخوپورہ کی 88 کنال ارضی کی ضبطگی کا احتساب عدالت کا حکم بھی کالعدم قرار دیا جائے، احتساب عدالت نے فیصلہ دیتے وقت حقائق کو نظر انداز کیا، یکم اکتوبر 2020، اپریل اور جون 2021 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار نہ دیا گیا تو درخواست گزار متاثر ہونگے، احتساب عدالت کے فیصلے سے درخواست گزاروں کو ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے، یکم اکتوبر 2020، اپریل اور جون 2021 کے احتساب عدالت کے فیصلے کالعدم قرار دے،

احتساب عدالت اسلام آباد نے تینوں درخواست گزاروں کے اعتراضات پر مبنی درخواست مسترد کردی تھی توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے یہ اراضی بحق سرکار ضبط اور پھر نیلام کرنے کا حکم سنا رکھا ہے اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا.

احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کا حکم دے رکھا ہے احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے جائیداد ضبطگی کے احکامات جاری کیے تھے ،نیب نے عدالتی حکم پر نواز شریف کے اثاثوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی،نوازشریف کے اثاثوں میں پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہے، سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے،نوازشریف کی ملکیت میں مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور 2 ٹریکٹرزبھی شامل ہیں،لاہورکےنجی بینک میں نواز شریف کے نام ملکی اور غیرملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہے،

مریم نواز نے چھانگلہ گلی اور مری کے گھروں کی ضبطگی پر اعتراض عائد کر رکھا ہے ،مریم نواز نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے

Leave a reply