سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے،ورنہ احتجاج کیا جائے گا

قصور
عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ و معروف سیاستدان سردار فیصل اورنگزیب نے سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کر دیا اور سڑکیں نا بنانے پر احتجاج کا اعلان کیا

تفصیلات کے مطابق عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ و قصور شہر کی معروف سیاسی شحضیت سردار فیصل اورنگزیب نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ گنڈا سنگھ تا حسین خانوالہ،قصور کچہری تا سہجڑہ،مان تا ہری ہر تک سڑکیں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے کم و بیش 500 کسان و ہزاروں عام افراد مشکلات کا شکار ہیں ان افراد کی مشکلات کا جلد سے جلد ازالہ کیا جائے نیز ان کا کہنا ہے کہ ان ٹوٹی سڑکوں کے باعث
کسانوں کو اپنی اجناس منڈی تک لانے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور عام لوگ بھی سخت اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب کے صوبہ کی تمام سڑکوں کی مرمت کے اعلان کے بعد بھی اس علاقے کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے جس پر ہم احتجاج کرتے ہیں اور اگر جلد سے جلد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام نا کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بہت بڑے پیمانے پر احتجاج کرینگے جوکہ سڑکوں کی مرمت ہونے تک جاری رہے گا اور ہم لوگوں کو ان کا بنیادی حق دلوا کر ہی سکون سے بیٹھیں گے

Leave a reply