ہم وطنوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، علی حیدر گیلانی

0
54
ہم وطنوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، علی حیدر گیلانی #Baaghi

ہم وطنوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں، علی حیدر گیلانی

پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی و بلوچستان اسمبلی میں جو دیکھا اس سے ہم وطنوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ اگر ایوانوں میں تماشا کریں گے تو جگ ہنسائی ہوگی، حکومت نے تین سالوں میں ایک سو پینسٹھ حلقوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا عوام کو تعلیم صحت انفراسٹرکچر کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھاگیاکیا میرا پنجاب ان کا پنجاب نہیں میرےپنجاب میں کوئی فرق ہے کیا وہ ٹیکس نہیں دیتے، وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کی عوام سے وعدہ کیا کہ وہ سو دنوں میں صوبہ بنائیں گے مگر تین سال گزر جانے کے باوجود وعدہ پورا نہ کیا عمارتیں حقوق کا متبادل نہیں ہمیں جنوبی پنجاب کا صوبہ دیدیں سیکرٹریٹ خود بنا لیں گے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کےلئے سینیٹ قومی اسمبلی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کےلئے تیار ہیں

علی حیدر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ دو سو پچپن ارب روپے کا حساب کون دے ہمیں حساب چاہئیے عوام بھوک سے مر رہی ہے حکومت نے وی آئی پی فلائٹ میں تین سو نوے فیصد بجٹ میں اضافہ کر دیا ہے، حکومت نے وی آئی پی فلائٹ کےلئے چھ سو چالیس ملین روپے رکھے جو حیران کن ہے، ساری کتابیں جھوٹ بول رہی ہیں ایف بی آر نے پچپن ارب پی آر اے کو دئیے ہیں زراعت پر دو اعشاریہ ارب ٹیکس وصول کئے اگلے مالی سال کےلئے پانچ اعشاریہ پچیس ارب کا ٹارگٹ دیا گیاہے، حکومت نے سپیشل پروگرام کے لئے پینتیس ارب روپے میں پچیس ارب روپے کی نامعلوم سکیموں کےلئے مختص کیا ہےجو اپنے لوگوں کو نوازنے کے لئے رکھے گئے،

Leave a reply