پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا بزدل دشمن پاکستانیوں کو مرعوب نہیں کرسکتا۔

پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال سمیت پارٹی عہدیداران اورکارکنان جوہر ٹاﺅن بم دھماکے کی شدید مذمت جبکہ شہداءکے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ہمیں شہداءجوہرٹاﺅن کے ورثاءکے کرب کابھرپورادراک اوراحساس ہے،پی ایس پی کی قیادت انہیں اس نازک گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پنجاب حکومت سانحہ جوہرٹاﺅن کے زخمیوں کوبھرپور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ جوہرٹاﺅن میں بم دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نے پاکستانیوں کو سوگوار کردیا۔ہماری ماہر اوربہادر سکیورٹی فورسز مادروطن پاکستان کے دفاع کیلئے مستعد ہیں۔ہمارا چھپ کروار کرنیوالے دشمن سے سامنا ہے ،شکست فاش اس کامقدربنے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اورعوام دہشت گردوں کاصفایاکرنے کیلئے پرعزم ہیں۔دنیا کی کسی طاقت کو پاکستان کاداخلی امن واستحکام تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی ادارے انتہائی منظم اور انتھک انداز سے دہشت گردوں اورسماج دشمن عناصر کاصفایاکر رہے ہیں،بیرونی قوتوں کے آشیر باد کے باوجودناپاک شرپسند عناصر کواپنی پاک سرزمین پرقدم جمانے اوراپنے بیگناہ ہم وطنوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ہماری سکیورٹی فورسز کومادر وطن کی حفاظت کرنے کاہنر خوب آتا ہے۔

Shares: