غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی

قصور
اداروں کی ناک نیچے ناجائز ہاؤسنگ سکیمیں لوگ لٹنے لگے لیکن انتظامیہ خاموش

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں شہریوں کی جمع پونجی کا صفایا کا صفایا ہونے لگا ہے ایجنٹوں نے جگہ جگہ غیر قانونی ھاوسنگ سکیموں کی بھر مار کی ہوئی ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ
قصور کے بھولے بھالے شریف شہری ان کے ہتھے چڑھ کر اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں حتی کہ قصور کے معصوم شریف شہری اپنا زیور بیچ کر تو کوئی پنشن کے پیسوں سے تو کوئی زندگی بھر کی کمائی سے ان جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے چکر میں اپنی کمائی سے محروم ہو رہا ہے
جگہ جگہ بننے والی غیر قانونی ھاوسنگ سکیمیں شہریوں کو سستے اور قسطوں پر پرکشش سہانے خواب دیکھا کر لوٹ رہے ہیں جبکہ انہوں نے کسی بھی سرکاری ادارے سے کوئی بھی n o c نہیں لے رکھی
شہر اور اور گردونواح میں چند ایکڑ اراضی ایک مین گیٹ چند سڑکیں اور مشین کھڑی کر کہ ھاوسنگ سکیم شروع کر دی جاتی ہے اور ہزاروں درختوں کو چند دنوں میں کاٹ دیا جاتا ہے
اور جعلی کالونی بنا کر
شہریوں کو سہانے خواب دیکھانے اور لوٹنے کیلئے ایجنٹوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے جن کہ زریعے شہریوں کا خون چوسنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے

قصور کے شہری سوچنے مجبور ہیں کہ پر تمام اداروں و پولیس ایجنسیوں کی ناک نیچے سب ہو رہا ہے لیکن خاموشی ہے
شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویثسے اس مکروہ دھندے کے کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply