وزیراعظم آفس کا 8 ارب کا بجٹ،ہمیں تو بتایا گیا کہ ریاست مدینہ کا وزیراعظم دری پرسوتا ، پیدل چلتا ہوگا؟ احسن اقبال

0
46

وزیراعظم آفس کا 8 ارب کا بجٹ،ہمیں تو بتایا گیا کہ ریاست مدینہ کا وزیراعظم دری پر سوتا ، پیدل چلتا ہوگا؟ احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپلیمنٹری بجٹ کوئی صحتمند سرگرمی نہیں،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے سپلیمنٹری بجٹ کو بھی اسکروٹنی ضروری ہے،صوابدیدی بجٹ کا کوئی جواب موجود نہیں،نیب کے لیے ساڑھے 5ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کس لیے دی گئی؟ نیب سپلیمنٹری گرانٹ کو کیسے استعمال کررہا ہے؟نیب چیئرمین تو دعویٰ کرتے ہیں کہ نیب نے اربوں روپے کی ریکوری کی نیب کو حکومتی انتقامی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، نیب کو براڈشیٹ اسکینڈل پر جرمانہ ہونا چاہیے تھاکیبنٹ ڈویژن پر 3 ارب روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹ ہے،آج50 سے زائد وزرا کی کابینہ ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،وزیراعظم آفس کے لیے 8ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ ہے ہمیں تو بتایا گیا کہ ریاست مدینہ کا وزیراعظم دری پر سوتا اور پیدل چلتا ہوگا؟

Leave a reply